ایگزٹ پول کے آتے ہی لکھنئو میں مایاوتی کے پاس لگ رہا ہے افسروں کا جماوڑا

,

   

لوک سبھا الیکشن 2019 کے نتائج آنے میں بس دو ہی دن باقی ہیں۔ این ڈی اے کو واضح اکثریت ملنے کے اندازہ کے درمیان اپوزیشن میں بھی سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ لکھنئو میں بہوجن سماج پارٹی کی قومی صدر مایاوتی کی رہائش گاہ پر ان دنوں افسروں کا جماوڑا لگ رہا ہے۔ ان میں سے زیادہ تر وہ ہیں جنہوں نے مایاوتی کی ماتحتی میں اس وقت کام کیا تھا جب وہ وزیر اعلیٰ تھیں۔ ویسے کچھ نئے بھی ہیں جنکا تعلق بہوجن سماج پارٹی سے ہے۔

یہ سبھی افسران الیکشن کے دوران صورت حال کی جانکاری دے رہے ہیں۔ عام طور پر یہ ملاقاتیں خود کو لیڈر کی نظروں میں سر فہرست دکھانے کے لئے کی جاتی ہیں۔

مایاوتی کے وزیر اعلیٰ رہنے کے دوران ان کے ساتھ کام کر چکے ایک سبکدوش آفیسر نے کہا ’’ میں بہن جی کے پاس انہیں اس الیکشن میں اچھے نتائج کے لئے مبارکباد دینے ان کے پاس گیا تھا۔ بہوجن سماج پارٹی واپسی کر رہی ہے اور کسی کو مبارکباد دینے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے۔ آپ اس وقت لیڈروں کے پاس مبارکباد دینے نہیں جاتے ہیں جب ان کے حالات اچھے نہیں ہوتے ہیں‘‘۔

ایک اور آفیسر کا کہنا ہے کہ ہمیں بی جے پی کے بارے میں تو نہیں پتہ لیکن بی ایس پی اس سے کہیں زیادہ اچھا کرنے جا رہی ہے۔ ایگزٹ پول کو اپنے حساب سے بنایا جا سکتا ہے لیکن نتائج کو نہیں