اے ائی ائی ایم ایس کی جانب رقم کی مانگ کی کوئی جانکاری نہیں دی گئی۔ دہلی پولیس

,

   

عام خدمات کو بحال کرنے پراے ائی ائی ایم ایس نے کہاکہ ڈیٹا کی بحالی اورسرور کی صفائی کاکام جاری ہے
نئی دہلی۔پیر کی شام کو کچھ رپورٹس منظرعام پر آنے کے بعد یہ دعوی کیاگیا ہے کہ ہیکرز نے اے ائی ائی ایم ایس دہلی سے مبینہ 200کروڑ روپئے کی کرپٹو کرنسی کی مانگ کی ہے جس کے سرور چھ دنوں سے اب تک کام نہیں کررہا ہے‘

دہلی پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اے ائی ائی ایم ایس کی جانب سے اس طر ح کی مانگ پر مشتمل کوئی جانکاری نہیں ہونے کی بات کہی ہے۔

دہلی پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ”اے ائی ائی ایم ایس دہلی کمپویٹر واقعہ میں میڈیاکے کچھ حصوں کی جانب سے حوالہ کے پر پیش کی جانے والی تاوان کی کوئی مانگ اے ائی ائی ایم ایس حکام کی نوٹس میں نہیں لائی گئی ہے“۔

درایں اثناء عام خدمات کو بحال کرنے پراے ائی ائی ایم ایس نے کہاکہ ڈیٹا کی بحالی اورسرور کی صفائی کاکام جاری ہے۔ اے ائی ائی ایم ایس نے ایک بیان میں کہاکہ ”مذکورہ ڈیٹا بحالی اورسروس کی صفائی کا کام جاری ہے۔

کافی تفصیلات کی موجودگی اور بڑے تعداد میں اسپتال کی خدمات کے لئے سرورس کے سبب اس میں کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں۔سائبر سکیورٹی کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ تمام اسپتال خدمات بشمول اؤٹ اور ان پیشنٹس‘ لیباریٹریز دستی موڈ پر چلائے جارہے ہیں“۔

تاہم اے ائی ائی ایم ایس نے اپنے بیان میں تاوان کی مانگ کے متعلق کچھ نہیں کہا ہے۔

چہارشنبہ 23نومبر صبح 7بجے کے قریب اے ائی ائی ایم ایس کا پہلا اور بیاک آپ سرورس خراب ہوگئے اور بعد میں معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک رینسومویر حملہ ہے۔