اے اے پی ترجمان کی طرح کام کرنے پر ڈی ڈی سی وائس چیرمن جاسمین شاہ کو ہٹانے کی بی جے پی ایم پی نے مانگ کی

,

   

نئی دہلی۔ بی جے پی ایم پی پرویش ورما نے دہلی ایل جی وی کے سکسینہ پر ڈی سی سی وائس چیرمن جاسمین شاہ کو مبینہ طور سے عام آدمی پارٹی ترجمان کی طرح کام کرنے پر ہٹادینے کا زوردیاہے۔اے اے پی یا شاہ کی جانب سے فوری کوئی ردعمل نہیں ملا ہے۔

ایل جی کو13ستمبر کے روز تحریر کردہ ایک مکتوب میں ورما نے مانگ کی ہے کہ ڈائیلاگ اینڈ ڈیولپمنٹ کمیشن (ڈی ڈی سی) وائس چیرمن سے سنٹرل سیول سروسیس(کنڈکٹ) رولس کی خلاف ورزی کے سبب ہٹائیں۔

انہوں نے کہاکہ شاہ چیرمن برائے سرکاری تھینک ٹینک تقرر عمل میں آیا تھا جو دہلی حکومت کے ایک وزیر کے مساوی عہدہ ہے ساتھ میں تنخواہیں‘ مرعات اور دیگر تمام سہولتیں بھی مساوی ہیں۔

لیٹر میں کہاگیاہے کہ ”شاہ بطور پر ڈی سی سی چیرمن خطاب انجام دیتے ہوئے اے اے سرکاری ترجمان کے طور پر بھی کام کررہے ہیں جو قائم طریقہ کار کی خلاف ورزی ہے کیونہ دہلی کے مستحکم فنڈ سے جو افراد تنخواہیں حاصل کرتے ہیں انہیں دہلی حکومت کا خدمت گذار تصور کیاجاتا ہے وہ سی سی ایس (کنڈکٹ) رولس 5اور قواعد کے پابند ہوتے ہیں“

۔مذکورہ بی جے پی ایم پی نے مزیدالزام لگایاکہ شاہ ”سیاسی فوائد“ کے لئے سرکاری مشنری کا ”بیجا“ استعمال کررہے ہیں۔

انہوں نے اس کو وزرات داخلی امور(ایم ایچ اے) کے جارے کردہ ہدایتوں کی خلاف ورزی قراردیا جو سرکاری نوکروں کے لئے مقرر کئے گئے ہیں اور اس کوسی سی ایس (کنڈکٹ) رولس 1964کی بھی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے فوری شاہ کو ڈی ڈی سی وائس چیرمن کے عہدے سے ہٹانے کی مانگ کی ہے