اے سی کا استعمال نہ کریں‘ ٹھنڈک اور نمی سے دورہیں۔ چیف منسٹر

,

   

کیونکہ سی او وی ائی ڈی کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر کے طو ر پر
ممبئی۔ مہارشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکر نے چہارشنبہ کے روز لوگوں سے استفسار کیاہے کہ وہ ائیر کنڈیشنرس کا استعمال نہ کریں۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے21دنوں کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے باوجود ضروری چیزیں کی سربراہی میں کسی قسم کا خلل نہ پڑنے کا بھی عوام کو بھروسہ دلایاہے۔

فیس بک کے ذریعہ ریاست کی عوام سے بات کرتے ہوئے مذکورہ چیف منسٹر نے اپنے خطاب میں کہاکہ”آج ہمیں مرکز سے ایک نئی اڈوائزری ملی ہے کہ ہم اگر ممکن ہے تو ہم ائیر کنڈیشنرس کا استعمال نہ کریں۔ہمارے گھرو ں میں تازی ہوا کو آنے دیں اور غیر ضروری ٹھنڈک اور نمی سے بچیں“۔

اپنے تازہ گائیڈ لائنس میں ریاست نے تمام دفاتر کو ہدایت دی ہے کہ وہ سماجی دوری کو یقینی بنانے کے لئے کام نہ کریں اور کاونٹرس پر تین فٹ کی دوری پر مشتمل رنگ بھی کیاہے۔مقامی انتظامیہ نے اسپتالوں کے قریب میں ہلت عملے کے لئے خالی جگہوں کی نشاندہی بھی کرلی ہے۔

تدفین یا کسی کے آخری رسومات کے لئے بیس سے زیادہ لوگوں کے اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ٹھاکرے نے کہاکہ”کیونکہ یہ اس وقت بھی خطرناک ہوجاتا ہے جب آپ کو اپنا دشمن (نوال کرونا وائرس) دیکھائی نہیں دیتا ہے او روہ کہاں سے حملہ کرنے والا ہے۔ لہذا گھروں میں رہیں۔

اگر آپ گھروں سے باہر قدم رکھیں گے‘ یہ دشمن آپ کے گھروں میں داخل ہوجائے گا“۔

دوکانیں جس میں راشن کی دوکانیں‘ کھانے پینے کے سامنے کی دوکانیں‘ فروٹس اور ترکاری کی دوکانیں‘ بیکریاں‘ ڈائیری‘ ملک‘ بوتھس‘ دودھ کے اشیاء‘ انڈے‘ گوشت اور مچھلی‘ جانوروں کا چارہ‘ اور ان کا ٹرانسپورٹیشن اور اس طرح کے دیگر سرگرمیاں لاک ڈاؤن کے زمرے میں نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت نے فیصلہ کیاہے کہ وہ گھر کے اندر طبی نگرانی میں رہنے کے قواعد کی نگرانی کرنے والوں کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 188کے تحت کاروائی کرے گی۔

جس کا مطلب ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو 1000روپئے کا جرمانہ یا پھر چھ ما ہ قید اور اس کے علاوہ دونوں بھی ہوسکتے ہیں۔

ٹھاکرے نے کمپنیوں سے بھی دوبارہ استفسار کیاہے کہ وہ انسانیت دیکھاتے ہوئے اپنے ملازمین کو کم سے کم پیسے ادا کریں اور اگر وہ کام پر نہیں ائیں تو بھی یہ پورا کیاجائے