بارش کی وجہ سے دوبئی میں ایک ہی دن 154 سڑک حادثات

,

   

دوبئی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بارش رحمت ہوتی ہے لیکن جب یہ حد سے زیادہ ہوجائے تو رحمت کے بجائے زحمت بن جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ دوبئی میں ہوا جہاں بارش کی وجہ سے ایک ہی دن میں 154 ٹریفک حادثات ہوئے۔ آپریشن کمانڈ کے اعلیٰ عہدیدار کرنل ترکی بن فارش کے مطابق بارش کے باعث دوبئی اور شارجہ کی شاہراہوں میں حادثات ہوئے۔ بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ اِس کے بعد حکام نے ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ موسم کی خرابی کے دوران احتیاط سے گاڑی چلائیں۔ موسمیات کے ماہرین نے پیش قیاسی کرتے ہوئے کہاکہ دوبئی میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ موسم کی خرابی کے باعث پروازیں منسوخ کی گئی تھیں جسے بعدازاں بحال کیا گیا۔