بارہ سو خراب وی وی پی اے ٹی ایس کی وجہہ سے دہلی میں رائے دہی میں ہوئی تاخیر

,

   

نئی دہلی۔ کیونکہ دہلی میں اتوا ر کے روز رائے دہی ہوئی ہے کہ‘ کم سے کم 1200وی وی پی اے ٹی مشین شہر بھر میں خراب ہونے کی وجہہ سے تبدیل کئے گئے جس کے سبب رائے دہی کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے۔

ایک ای وی ایم مشین تین حصوں پر مشتمل ہوتا ہے‘ کنٹرول یونٹ‘ بیالٹ یونٹ اور وی وی پی اے ٹی مشین۔دہلی چیف الکٹورل افیسر رنبیر سنگھ نے ہاکہ 8%وی وی پی اے ٹی ایس تبدیل کئے گئے ہیں‘ جو 450وی وی پی اے ٹی ایس کا حصہ رہے جس میں 61سی یوایس اور 77بی یو ایس تھے۔

ساوتھ دہلی حلقہ میں زیادہ تر خراب وی وی پی اے ٹی ایس مشینو ں کو تبدیل کردیاگیا‘جبکہ نارتھ ایسٹ حلقہ میں کم تبدیل کئے گئے۔

انتخابی عملے نے کہاکہ وی وی پی اے ٹی مشین لائٹ اور شدید دھوپ کی وجہہ سے خراب ہوئے ہیں کیونکہ یہ نئی ٹکنالوجی ہے‘خراب مشینوں کو تبدیل کیاگیا ہے۔

اتوار کے روز نائب صدر جمہوریہ وینکیانائیڈو نے جہاں پر ووٹ ڈالا وہاں نیرمن بھون پولنگ بوتھ پر کئی وی وی پی اے ٹی مشین ناکام ہوگئے تھے