بالاکو ٹ پر ششما سوراج کے بیا ن کے بعد بولا پاکستان،آخرکار پول کھل ہی گیا

,

   

ہندوستا ن کی وزیر خارجہ ششماسوراج کے بیان کے تھوڑی دیر بعد پاکستان نے اپنا رد عمل اظہار کیا ہے،کہا کہ انکے اس بیان سے خود انکی پول کھل گئی ہے ۔ششما سوراج نے جمعرات کے دن کہا کہ فروری میں پلوامہ حملہ کے جواب میں کئے گئے فضائیہ اسٹرائک میں کسی بھی پاکستانی فوجی یا شہری کی موت نہیں ہوئی ہے ۔
انکے اس بیان پر پاکستان کے فوجی ترجمان اصف غفور نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ آخرکار سچائی سامنے آگئی ۔ امید ہے کہ سرجیکل اسٹرائک 2016پاکستان کے دو طیاروں کو مار گرانے اور ایف 16کے بارے میں بھی یہی ہوگا ۔
بتادیں کہ جمعرات کو پارٹی کی خاتون کارکنوں کو خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد فوج کو آپریشن کیلئے ‘فری ہینڈ’ گیا تھا لیکن صاف بتایا گیا تھا کہ حملے میں کسی بھی پاکستانی شہری یا فوجی کو نقصان نہ ہو۔
بی جے پی کی سینئر لیڈر نے کہام ‘فوج کو کہا تھا کہ صرف جیش محمد کے دہشت گرد کیمپوں کو نشانہ بنائے جس نے پلوامہ حملے کی ذمہ داری لی تھی’۔