بجرنگ ، ساکشی اور دیپک کی ریسلنگ گولڈ ہیٹرک

,

   

برمنگھم : ہندوستان نے کامن ویلتھ گیمس کے ریسلنگ کامپیٹیشن میں آج گولڈ میڈلس کی ہیٹرک درج کرائی ۔ بجرنگ پونیا ، ساکشی ملک اور دیپک پونیا نے مختلف زمروں میں طلائی تمغے جیتے ۔ بجرنگ نے ہندوستان کو ریسلنگ کا اپنا اولین گولڈ میڈل دلایا جبکہ انہوں نے مینس 65kg فری اسٹائل ریسلنگ فائنل میں کینیڈا کے ایل مک نیل کو شکست دی ۔ چند منٹ بعد ہی 2016 ء ویو اولمپکس برونز میڈلسٹ ساکشی ملک نے بھی کینیڈا کی اینا گونزالیز کو ویمنس 62kg کیٹیگری میں مات دے کر اس کھیل میں ہندوستان کو دوسرا گولڈ جیتوایا ۔ آج کے 2طلائی تمغوں کے ساتھ ہندوستان کا میڈل پوزیشن میں چھٹواں رینک ہوگیا ۔ انڈیا نے تادم تحریر 7گولڈ ، 7 سلور ، 7 برونز کے ساتھ جملہ 21 تمغے جیتے ہیں ۔ آسٹریلیا 50 گولڈ اور جملہ 132 میڈلس کے ساتھ اول پوزیشن پر ہے۔