بجلی گرنے سے تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد 8 اکٹوبر ( پی ٹی آئی ) کھمم ضلع میں بجلی گرنے کے نتیجہ میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ منگل کو یہ واقعہ پیش آیا ۔ کہا گیا ہے کہ مہلوکین کی عمریں 19 اور 20 سال کے درمیان ہیں۔ یہ لوگ موڈی گونڈہ میں بارش کے وقت اپنے گھر کے قریب درخت کے نیچے بیٹھے کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں برسر موقع ہلاک ہوگئے ۔