برطانوی شہر برمنگھم میں پانچ مساجد پر رات میں حملے

,

   

لندن ، 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے وسطی شہر برمنگھم میں کل رات پانچمساجد پر حملے کئے گئے، جن میں سے دو عبادتگاہوں میں ایک شخص کو بھاری ہتوڑے سے کھڑکیوں کو چکناچور کرتے دیکھا گیا، پولیس نے جمعرات کو یہ بات کہی۔ ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ انسداد دہشت گردی افسران شہر کے شمال میں چار مختلف علاقوں میں مساجد پر حملوں کی تحقیقات کررہے ہیں۔ جس کا حکومت کی جانب سے عدالتی تحقیقات کا حکم دیا جاچکا ہے ۔ پولیس فورس نے ان واقعات کو ایک دوسرے سے مربوط مان کر پیش رفت کررہی ہے۔ چیف کانسٹبل ڈیو تھامپسن نے اپنے بیان میں کہا کہ فی الحال میں گزشتہ رات کے حملوں کا مقصد معلوم نہیں ہے۔ سردست کاؤنٹر ٹیررازم یونٹ ایک دوسرے سے ربط میں کام کرتے ہوئے خاطی ؍ خاطیوں کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ آفیسرز کو سب سے پہلے جمعرات کی ابتدائی ساعتوں میں ان رپورٹس کے تعلق سے چوکس کیا گیا کہ کوئی آدمی ہتوڑا لے کر ایک مسجد کی کھڑکیوں کو توڑ رہا ہے۔ قریبی علاقے میں ایک اور مسجد میں اسی طرح کے حملے کی اطلاع پر آفیسرز نے شدت سے طلایہ گردی شروع کردی ۔اور مزید دو دیگر مقامات پر ’’مزید نقصان‘‘ کا پتہ چلایا۔ ویسٹ مڈلینڈز فورس نے مزید کہا کہ فارنسک آفیسرز ثبوت کی شناخت کے سلسلے میں مصروف ہیں اور سی سی ٹی وی کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے۔نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر نماز جمعہ کے دوران فائرنگ کی وجہ سے حکومت برطانیہ ایسے واقعات کے اعادہ کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کررہی ہے ۔