برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرا گئی

,

   

لندن: برطانوی وزیراعظم کی لندن میں واقع سرکاری رہائش گاہ کے دروازے سے گاڑی ٹکرا گئی۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم ہاؤس 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی گیٹ سے گاڑی ٹکرانے کے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔گاڑی ٹکرانے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سامنے سے گزرنے والی مرکزی سڑک وائٹ ہال کو بند کر دیا ہے، سونگھنے والے کتوں کی مدد سے اطراف میں تفتیش جاری ہے۔سوشل میڈیا پر تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی برطانوی وزیراعظم رشی سونک کے گھر کے دروازے کے سامنے کھڑی ہے۔رپورٹ کے مطابق گاڑی ٹکرانے سے قبل اس کی رفتار کم ہوگئی تھی جس کے باعث کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت برطانوی وزیراعظم رشی سونک گھر میں ہی موجود تھے تاہم وہ اپنے مقررہ شیڈول کے تحت ایک دورے پر چلے گئے۔