برقی تار کی زد میں آکر مزدور ہلاک

   

حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) برقی تار کی زد میں آکر ایک سنٹرنگ مزدور ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 55 سالہ بالریڈی ساکن دنڈیگل زیر تعمیر عمارت میں سنٹرنگ کا کام کر رہا تھا کہ اچانک برقی تار کے زد میں آکرہلاک ہوگیا ۔ پولیس دنڈیگل نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کو منتقل کردیا ۔

سڑک علاقہ میں خاتون ہلاک
حیدرآباد /2 جنوری ( سیاست نیوز ) کشائی گوڑہ علاقہ میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آر سوگنا جو ترکاری فروش تھی متوطن بھونگیر ٹاٹا ایس آٹو میں اپنے مقام واپس لوٹ رہی تھی کہ ریڈی مکس لاری میں اس کے آٹو کو ٹکر دے دی ۔ اس حادثہ میں سوگنا برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔