برہموس میزائل کے فضائی نمونہ کا کامیاب تجربہ

,

   

نئی دہلی۔ 22 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین ایرفورس نے جزائر انڈمان و نکوبار میں
SU-30 MKI
لڑاکا طیارہ سے سوپر سانک برہموس کروز میزائل کے فضائی نمونہ کا آج چہارشنبہ کو کامیاب تجربہ کیا۔ اس طرح تیر بہ ہدف صلاحیت میں اضافہ کی سمت ایک عظیم سنگ میل کو پار کرلیا۔ 2.5 ٹن وزنی میزائل فضاء سے زمینی سطح پر 300 کیلومیٹر کے فاصلے تک وار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے جو انڈین ایرفورس کی لڑاکا صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ برہموس کروز میزائل آواز سے بھی تقریباً 3 گنا تیز رفتار یعنی 2.8 میک کی رفتار سے سفر کرتا ہے۔ انڈین ایرفورس (اے آئی ایف) کے ترجمان گروپ کیپٹن انوپ بنرجی نے کہا کہ یہ تجربہ انتہائی پرسکون انداز میں خیر خوبی کے ساتھ مکمل ہوگیا اور فضاء سے زمینی ہدف پر وار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ نوعیت کا دوسری مرتبہ راست داغا جانے والا ہتھیار تھا۔