بس نالے میں گرگئی، دس ہلاک

   

کوالالمپور8اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ملائشیا کے کے ایل بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایم اے ایس کارگو کے نزدیک بارش کے پانی سے بھرے ایک نالے میں ایک بس کے گرجانے سے دس لوگوں کی موت اور 34 دیگر زخمی ہوگئے ۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق حادثہ میں بس کے ڈرائیور سمیت آٹھ غیرملکی شہریوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک دیگر غیرملکی شہری علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا۔ زخمیوں کو کاجنگ ، سیردنگ اور پتراجیاہاسپٹلس میں داخل کرایا گیا ہے ۔ْحادثہ کی اصل وجہ کا اب تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ڈرائیور بس پر کنٹرول کھو بیٹھا تھا جس سے یہ حادثہ ہوا۔فائر بریگیڈ اور راحت و بچاو عملہ کو متاثرین تک پہنچنے میں کافی مشقت کرنی پڑی کیونکہ انہیں بس کے کئی حصوں کو کاٹنا پڑا ۔ بچاو عملہ کو متاثرین کی مدد میں ایک گھنٹے کا وقت لگ گیا۔