بلااجازت عمرہ اداکرنے کی کوشش پر10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا:سعودی عرب

   

سعودی عرب نے بلااجازت عمرہ ادا کرنے کی کوشش کرنے والے افراد پر2666 ڈالر (10 ہزار ریال) جرمانہ عاید کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی عرب کی قومی سلامتی ٹیم نے ٹویٹر پرایک پوسٹ میں کہا ہے کہ مقدس شہر مکہ مکرمہ کی حدود میں بغیر اجازت کے داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں پربھی 266 ڈالر (1000 ریال) جرمانہ عاید کیا جائے گا۔قومی سلامتی کے ادارے نے بتایا کہ نئے جرمانے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت کے احتیاطی اورحفاظتی اقدامات کا حصہ ہیں۔ان کا مقصداس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عمرے کے دوران میں تمام تدابیر اوراحتیاطی قوانین پرعمل کیا جائے۔ المسجد الحرام میں داخلے کا اجازت نامہ اسلام کے مقدس ترین شہر میں عمرہ کے لیے جانے کے خواہش مندافراد کو مسجد حرام میں داخل ہونے کا اجازت نامہ بھی حاصل کرنا ہوگا۔ یہ اجازت نامہ سعودی عرب کی کووِڈ-19 کی ٹریکنگ ایپس توکلنااوراعتمرناکے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔