بلقیس بانو کو معاوضہ دینے گجرات کو سپریم کورٹ کی ہدایت

,

   

نئی دہلی ۔ /23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج حکومت گجرات کو ہدایت دی کہ 50 لاکھ روپئے معاوضہ ملازمت اور رہائش کی جگہ بلقیس بانو کو فراہم کی جائے جن کی 2002 ء کے فسادات کے دوران ریاست میں اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی ۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی زیرصدارت قائم سپریم کورٹ کی بنچ کو اطلاع دی گئی تھی کہ حکومت گجرات نے ان خاطی پولیس عہدیداروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جو اس جرم میں ملوث تھے ۔ قبل ازیں بانو کو 5 لاکھ روپئے کی پیشکشی کی گئی تھی لیکن اس نے انکار کردیا تھا اور ریاستی حکومت سے عدالت عالیہ کی ہدایت کے مطابق مثالی معاوضہ ادا کرنے کی درخواست کی تھی ۔ عدالت عالیہ نے /29 مارچ کو ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ وہ بلافرق و امتیاز اندرون دو ہفتہ خاطی پولیس عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرے اور متاثرہ خاتون بلقیس بانو کو مثالی معاوضہ ادا کیا جائے ۔ بلقیس نے کہا تھا کہ آئی پی ایس عہدیدار گجرات سے سبکدوش ہوچکا ہے ۔