بل اور مالیندا گیٹس نے27سال کے بعد شادی کو ختم کرنے کا کیا اعلان

,

   

واشنگٹن۔مائیکروسافٹ کے بانی اور سماجی جہدکار بل گیٹس اور ان کی بیوی مالیندا گیٹس نے اپنی شادی کے 27سال بعد علیحدگی کا اعلان کیاہے‘ کہاکہ”ہمیں اس بات پر زیادہ اب یقین نہیں ہے کہ زندگی کے اگلے مریلے میں ایک جوڑے کے طور پر ہم آگے بڑھ سکیں گے“۔

بل اور مالیندا نے ایک مشترکہ بیان میں یہ کہا جس کو مائیکرسافٹ شریک بانی نے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے

بیان میں کچھ اس طرح ہے کہ ”ہماری تعلقات پر بہت سارے کام کرنے اور بہت ساری سونچ وفکر کے بعدہم نے اپنی شادی کو ختم کرنے کافیصلہ کیاہے۔

پچھلے 27سالوں میں ہم نے تین شاندار بچوں کی پروروش کی ہے اور ایک فاونڈیشن کی بھی تعمیر عمل میں لائی جو دنیا بھر میں لوگوں کو صحت‘ پیدواری زندگی گذارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں“۔

تاہم دونوں نے کہاکہ وہ بل اور ملیندا گیٹس فاونڈیشن میں ایک ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاہے کہ ”دونو ں بل اور مالیندا نے پہلے ہی اپنی دولت کے ذریعہ انسانی خدمات کوایک ترجیح دی ہے اور انہوں نے کہاکہ وہ اپنے فاونڈیشن میں ایک ساتھ مل کرآگے بھی کام کریں گے۔