بنگلورو تشدد: رکن اسمبلی کا بھانجہ اور ایس ڈی پی آئی قائد گرفتار

,

   

بنگلورو۔ بنگلورو پولیس نے رکن اسمبلی اے سرینواس مورتی کے بھانجہ پی نوین کو فیس بک پر مبینہ متنازعہ پوسٹ شیئر کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے تشدد میں ملوث ہونے کے الزام پر ایس ڈی پی آئی قائد مزمل پاشاہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے تشدد میں ملوث ہونے کے الزام میں دیگر سینکڑوں افراد کو بھی گرفتار کیا۔ کل رات تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ ریاستی وزیر داخلہ بسوا راج نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں سی آر پی ایف کو تعینات کیا گیا ہے۔حیدرآباد اور چینائی سے مزید سیکورٹی فورسیس کو طلب کیا گیا ہے۔