بھارت جوڑو یاترا نکالنے کا مقصد راہول گاندھی کو وزیراعظم کے چہرہ کے طور پر پیش کرنا نہیں ہے۔ جئے رام رمیش

,

   

سابق مرکزی وزیر نے یہ بھی کہاکہ یاترا کا مقصد ”آر ایس ایس اور بی جے پی کا نظریاتی مقابلہ“ ہے۔
کرنال۔ کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے ہفتہ کے روز کہاکہ بھارت جوڑو یاترا کے انعقاد کا مقصد راہول گاندھی کو2024لوک سبھا انتخابات کے لئے وزیراعظم امیدوار کے طور پر پراجکٹ کرنا نہیں ہے‘ زوردیکر کہاکہ پیدل یاترا کا انتخابات سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔سابق مرکزی وزیر نے یہ بھی کہاکہ یاترا کا مقصد ”آر ایس ایس اور بی جے پی کا نظریاتی مقابلہ“ ہے۔

یہاں پر رپورٹرس کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری انچارج کمیونکشن نے کہاکہ ”بھارت جوڑو یاترا راہول گاندھی کو وزیراعظم امیدوار کے طور پر پراجکٹ کرنے کے لئے نکالی نہیں گئی ہے۔

یہ ایک نظریاتی یاترا ہے جس کاکلیدی چہرہ راہول گاندھی ہیں۔ مگر یہ ایک انفرادی یاترا نہیں ہے“۔انہوں نے زوردیاکہ کنیا کماری سے کشمیر کی پیدل یاترا‘ جو فی الحال ہریانہ سے گذر رہی ہے‘ جو ایک ”انتخابی یاترا“ نہیں ہے۔

رامیش نے کہاکہ یہ کہنا بڑا معیوب ہے کہ اپوزیشن پارٹیاں 2024جنرل انتخابات میں وزیراعظم امیدوار کے طور پر راہول گاندھی کو پراجکٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے رپورٹرس کے سوال کے جواب میں یہ کہاکہ ”نہیں‘ نہیں‘ نہیں‘ ہم نہیں ہیں۔ یہ انتخابی یاترا نہیں ہے“۔انہوں نے کہاکہ ”یہاں پر 200بھارت یاتری ہیں۔ یہ کانگریس پارٹی کی یاترا ہے۔

پارٹی کارکنان ملوث ہیں۔یقینا ملک کی توجہہ راہول گاندھی پر ہے یاترا کا وہ بہت نمایاں‘ اہم اور مایہ ناز چہرہ ہیں۔ مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انفرادی ہے‘ اس کا مطلب یہ نہیں ہے ہیں انہیں وزیراعظم امیدوار کے طور پر پراجکٹ کیاجارہا ہے“۔

سابق ہریانہ چیف منسٹر بھوپیندر سنگھ ہڈا کے ساتھ رامیش نے کہاکہ یاترا کا مقصد ”بی جے پی او رآر ایس ایس کے ساتھ نظریاتی مقابلہ“ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”یاترا کے دوران راہول گاندھی نے تین اہم مسائل اٹھائے جو معیشت‘ عدم مساوات‘ سماجی پولرائزیشن اور سیاسی آمریت ہیں۔ وہ اپنے پیدل دوروں کے دوران لوگوں سے بات چیت‘ خطاب اور کارنرتقریروں میں ہرروز اٹھارہے ہیں۔

لہذا اس طرح کا سوال کہ وزیراعظم کے چہرہ کے طور پر پراجکٹ کررہے ہیں؟غلط بات ہے۔ ہم نہیں کررہے ہیں۔ یہ انتخابی یاترا نہیں ہے“۔ متصل پانی پت سے جمعہ کے روز یاترا ضلع کرنال میں داخل ہوئی‘ جہاں پرراہول گاندھی نے ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کیاہے۔

مذکورہ یاترا جس کی شروعات 7ستمبر کے روز تاملناڈو کی کنیاکماری سے ہوئی ہے جموں کشمیر کے سری نگر میں راہول گاندھی کے قومی ترنگا لہرانے کے بعد 30جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔اب تک یاترا تاملناڈوء’کیرالا‘ کرناٹک’آندھرا پردیش‘ تلنگانہ‘ مہارشٹرا‘ مدھیہ پردیش‘ راجستھان‘ (پہلے مرحلے میں) ہریانہ کے تین اضلاع‘ دہلی اور اترپردیش سے گذرچکی ہے۔