بھڑکاؤ گیت ’جئے شری‘ بھیجو قبرستان‘ کو اپلوڈ کرنے والے کے ساتھ چار لوگ ہوئے گرفتار۔ ویڈیو

,

   

لکھنو۔سوشیل میڈیاپر وائیرل بھڑکاؤ گیت’جو نہ بولے جئے شری رام‘ اس کو بھیجو قبرستان“ پر لکھنو پولیس نے بڑی کاروائی کی ہے۔

پولیس نے اس قابل اعتراض گانا کے سنگر کے ساتھ ساتھ گیت کار او ریوٹیوپ پر اس گانے کو اپلوٹ کرنے والے فرد کو بھی گرفتار کرلیاہے۔

لکھنو پولی سکے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ لکھنو پولیس کی کرائم برانچ کو سوشیل میڈیا مانٹیرینگ سل نے اپنے جانچ میں پایا کہ جنتا میوزیک اینڈ پکچرس نام کے یوٹیوب چیانل سے اس گانے کو اپلوڈ کیاگیا ہے۔

نفرت پر مشتمل گیت پوسٹ کرنے والے اس چیانل کو چلانے والے فر دکا نام رجیش کمار ورما ہے جو لکھنو میں ہی رہتا ہے

۔معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے پولیس نے راجیش کمار ورما کے خلاف ائی پی سی کی دفعہ 153اے اور298درج کرحراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔

پوچھ تاچہ میں جانکاری ملی کے ان کا چار لوگوں کی ٹیم ہے جو اس طرح کے گانے بناتی ہے۔

گونڈ ا کے سنتوش دیو یادو اور مکیش پانڈے اس طرح کے گانے لکھتے ہیں اور سنگر ورون اپادھیائے عرف ورون بہار ہے۔ فرقہ پرستی پر مشتمل یہ مکمل گانے سوشیل میڈیاپر پھیل گیاہے۔