بہار انتخابات: پریذائڈنگ آفیسر کا دل کا دورہ پڑنے سے ہوا انتقال

   

مظفر پور (بہار) بہار کے 15 اضلاع کے 78 اسمبلی حلقوں میں ہفتے پولنگ ہو رہی ہے، مظفر پور ضلع کے کٹرا بلاک کے ایک پولنگ سنٹر میں تعینات ایک پریذائڈنگ آفیسر دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے مرچکا ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا ، “کترا میں ووٹنگ سینٹر نمبر 190 میں تعینات پریذائڈنگ آفیسر کیدار رائے کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا ہے۔

وہ ریاست کے محکمہ آبپاشی میں ملازم تھے، نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے۔

243 اسمبلی نشستوں کے لئے ووٹنگ تین مرحلوں میں ہونی تھی۔ پہلے مرحلے میں 71 نشستوں پر پولنگ 28 اکتوبر اور دوسرے مرحلے میں 3 نومبر کو 94 نشستوں پر ہوئی۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں پولنگ ہفتہ کو جاری ہے۔ ووٹوں کی گنتی 10 نومبر کو کی جائے گی۔