بہار کے بیگوسرائے سے بی جے پی کے امیدوار ناٹک باز گری راج سنگھ نے پھر اگلا زہر۔ پڑھیے کیا کہا

,

   

بہار کے بیگوسرائے کی سیٹ اس بار کافی سرخیوں میں ہے، اس لیے کہ وہاں پر کنہیا کمار بی جے پی کے ناٹک باز لیڈر گری راج سنگھ کو ٹکردے رہے ہیں۔ گری گراج نے پھر سے سماج کو بھڑکانے والا بیان دیا ہے اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ اور گری راج نے یہ بیان اسٹیج پر پارٹی صدر امت شاہ کی موجودگی میں دیا، اس نے کہا کہ اگر قبر کے لئے تین ہاتھ جگہ چاہیے تو وندے ماترم اور بھارت ماتا کی جے بولنا پڑے گا، گری راج کہتا ہے کہ آر جے ڈی کے دربھنگہ سے امیدوار نے کہا کہ میں وندے ماترم نہیں کہونگا۔
اس نے کہا کہ بیگوسرائے میں کچھ لوگ آکر بڑے بھائی کا کرتا اور چھوٹے بھائی کا پائجامہ پہن کر دورے کر رہے ہیں لیکن میں انہیں کہنا چاہتا ہوں کہ جو وندے ماترم گا نہیں سکتا جو ہندوستان کی سرزمین کو سلام نہیں کر سکتا وہ یہ بات یاد رکھیں کہ گری راج کے نانا دادا سمریا گھاٹ میں گنگا ندی کے کنارے مرے اس زمین پر کوئی قبر نہیں بنایا، مگر تمہیں تین ہاتھ جگہ چاہیے، اگر تم ایسا نہیں کروگے تو ملک تمہیں معاف نہیں کرے گا۔
بتادیں کے دربھنگہ سے امید وار عبدالباری صدیقی نے کہا تھا کہ وندے ماترم نہیں کہیں گے۔
گری راج سنگھ کے لیے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اس کی ناپاک زبان سے زہر کےعلاوہ کچھ نکلتا ہی نہیں، اور بی جے پی کی صدر کی موجودگی میں یہ بیان دینا ہمیں یہی درساتا ہے کہ بی جے پی اس ملک کے لیے کتنا خطرہ ثابت ہو سکتی ہے، اور یہ پارٹی دوسروں کے مذہبی حقوق کو چھین رہی ہے، اور مذہبی منافرت پیدا کر رہی ہے ہے اور مذہبی کی بنیاد پر اس ملک کو جانے میں لگی ہے۔