بہو کی عصمت ریزی ، خسر گرفتار

   

حیدرآباد: حبیب نگر پولیس نے ایک پارچہ تاجر کے خلاف عصمت ریزی کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دہلی سے تعلق رکھنے والے ایک خسر اور ا س کی بہو نامپلی میں واقع ایک ہوٹل میں کرایہ پر کمرہ حاصل کیا تھا جہاں پر خسر نے اس سے زبردستی کی اور مبینہ طور پر عصمت ریزی کی ۔ اس سلسلہ میں پولیس حبیب نگر نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو سی سی ایس کے بھروسہ سنٹر منتقل کیا ہے اور خاتون کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے ۔