بیدائی کے دوران زیادہ رونے کی وجہہ سے قلب پر حملے کے بعد دلہن کی موت

,

   

بھونیشوار۔ایک افسوسناک واقعہ میں ایک دلہن جمعہ کے روز ”بیدائی“ کے دوران زیادہ رونے کی وجہہ سے قلب پر حملے کی وجہہ سے فوت ہوگئی ہے۔

انڈیا ٹوڈے میں شائع خبر کے بموجب مذکورہ دولہن کی شناخت گپتیشواری ساہو عرف روزی کے طور پر ہوئی ہے جو جولوند گاؤں کی متوطن تھی اور جمعرات کی رات بالنگیرتلے گاؤں کے رہنے والے بیسی کسان سے شادی ہوئی تھی۔

جمعہ کی صبح ”بیدائی‘ کے دوران جب دولہن کو اس کے والدین اپنے سسرال روانہ کررہے تھے زیادہ رونے کی وجہہ سے روزی زمین پر گرگئی


اس کو ہوش میں لینے کی کوششیں کی گئیں
ابتداء میں روزی کو ہوش میں لانے کی کوششیں کی گئیں۔ تاہم تمام کوششیں ناکام ہوجانے کے بعددونگری پلی کمیونٹی ہلت سنٹر(سی ایچ سی) لے کر دوڑے مگر ڈاکٹرس سے وہاں پر اس کو مردہ قراردیدیا۔

بعدازاں ڈاکٹرس نے تصدیق کی کہ دولہن کی موت قلب پر حملے کی وجہہ سے ہوئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثے کے حوالے کردی گئی۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر ہے کہ سی ایچ سی ڈاکٹرس میں سے ایک کے بموجب جذباتی طور پر زیادہ دباؤ پڑھنے کی وجہہ سے قلب پر حملے ہوسکتا ہے۔

گاؤں کے لوگوں میں سے ایک نے کہاکہ چند ماہ قبل دولہن کے والد کا انتقال ہوگیاتھا اور اس کی شادی کا انتظام ماموں اور دیگر نے مل کر کیاتھا