بیرونی ممالک سے آنے والے مسافرین کو قرنطینہ سے استثنیٰ

   

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے بیرونی ممالک سے آنے والے مسافرین کو پیڈ کورنٹائن سے استثنیٰ دیتے ہوئے قواعد میں ترمیمات کی ہے ۔ مسافرین اب ایرپورٹ سے سیدھے گھر پہنچ سکتے ہیں ۔ کورونا کے پیش نظر حکومت نے بیرونی ممالک سے آنے والے مسافرین کو 7 دن ہوٹل میں یا حکومت کی تجویز کردہ کورنٹائن میں قیام کو لازمی قرار دیا تھا ۔ ریاست میں کورونا صورتحال قابو میں آنے ‘کورونا کے کیسوں اور اموات میں بتدریج کمی کے پیش نظر قواعد میں تبدیلی کی ہے۔ اب بیرونی ممالک سے تلنگانہ کو پہنچنے والے مسافرین کو ایک ہفتہ تک ہوٹل یا تجویز کردہ سنٹر میں کورنٹائن کی ضرورت نہیں ۔ وہ ایرپورٹ سے گھر جاسکتے ہیں ۔ شمس آباد ایرپورٹ سے روزانہ اوسطاً 32 تا 84 ہزار عوام سفر کرتے ہیں، کورونا کی وجہ فضائی خدمات و مسافرین کی تعداد گھٹ گئی ہے ۔ فی الحال صرف چند ممالک سے فضائی خدمات جاری ہیں ۔ مسافرین کیلئے شرط تھی کہ وہ 72 گھنٹے قبل کورونا ٹسٹ کرایئے۔ حیدرآباد پہنچنے کے بعد بھی انہیں ٹسٹ کرانا تھا ‘ تاہم اب راست گھر جانے کی سہولت رہے گی ۔