بیسویں صدی کی غلطیوں کی اصلاح کررہا 21ویں صدی کا بھارت:وزیر اعظم مودی

   

وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی اترپردیش میں انتخابی بگل پھونکتے ہوئے کانگریس پر کل تنقید کی کہ اس نے اپنی لگن اور قربانیوں سے ملک کو نئی سمت دینے والے راجا مہندر پرتاپ سنگھ جیسے قومی ہیرو سے ملک کی اگلی نسلوں کو روشناس نہیں کرایا اور 20ویں صدی کی ان غلطیوں کی 21ویں صدی کا ہندوستان اصلاح کررہا ہے علی گڑھ میں ڈیفنس کوریڈو اور راجا مہندر پرتاپ سنگھ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد مسٹر مودی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو راجامہندر پرتاپ سنگھ کے کردار سے ترغیب لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ’ ہندوستان کی تاریخ ایسے قومی ہیروں کی کہانیوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے اپنی محنت و قربانیوں سے ملک کو نیا سمت دیا۔ ایسے کتنے ہی عظیم شخصیات نے سب کچھ قربان کردیا لیکن ملک کی بدقسمتی رہی ہے کہ ایسے قومی ہیرووں سے ملک کی آنے والی نسلوں کو روشناس نہیں کرایا گیا۔وزیر اعظم نے کہا ان کی کہانیاں جاننے سے نسلیں محروم رہ گئیں۔ 20ویں صدر ان غلطیوں کو 21ویں صدی کا ہندوستان صحیح کر رہا ہے۔