بیوی سے جھگڑے کے بعد شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد /13 فروری ( سیاست نیوز ) بیوی سے جھگڑے کے بعد ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 35 سالہ محمد ظہیر نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ ظہیر پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا جو چلکانگر اپل علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ اس شخص کا اس کی بیوی سے اکثر چھوٹی چھوٹی بات پر جھگڑا و بحث تکرار ہوتی تھی ۔ ظہیر اور اس کی بیوی سندوی کے درمیان کا فی جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔