بیوی کی سالگرہ کے جشن میں مصروف برطانوی کو شارک نے کھا لیا

,

   

لندن ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بیوی کی 40 ویں سالگرہ کا جشن مناتے ہوئے پرتعیش سیر و سیاحت میں مصروف ایک برطانوی سیاح کو خوفناک شارک نے اپنا نوالہ بنا لیا جب وہ ایک انتہائی محفوظ سمجھے جانے والے سمندری علاقہ میں جمعہ کو اپنی بیوی کے ساتھ ایک سمندری کشتی میں سیر کررہا تھا۔ متوفی کی شناخت برطانوی سیول سرونٹ رچرڈ مارٹن ٹرنر کی حیثیت سے کی گئی ہے جو ایڈن برگ کا ساکن تھا۔ تفصیلات کے مطابق وہ بحرہند میں فرانس ری یونین جزیرہ کے سمندری حدود میں کشتی کے ذریعہ سیاحت میں مصروف تھا۔ اس دوران چار خوفناک شارک مچھلیوں نے اس کی کشتی کو گھیر لیا تھا۔ عدالتی ذرائع نے 44 سالہ ٹرنر کی موت کی توثیق کردی ہے۔ جب شارک مچھلی کے پیٹ سے نکالے گئے ہاتھ میں مجود شادی کی انگوٹھی دیکھنے کے بعد اس کی بیوی نے یہ ٹرنر کا ہاتھ ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس شارک کے پیٹ سے نکالے گئے دیگر مواد کے معائنہ سے ٹرنر کے ڈی این اے کا پتہ بھی چلایا گیا۔