بیوی کے کردار پر شکوک و شبہات ،شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔ 15 مارچ ( سیاست نیوز) بیوی کے کردار پر شکوک شبہات کا شکار شوہر نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس نے بتایا کہ 39 سالہ پرمود انگلے کی نعش کو حمایت ساگر تالاب سے دستیاب کرلیا گیا ہے جو گزشتہ روز کام پر جانے کی اطلاع دے کر اپنے مکان سے نکلا تھا ۔ پرمود انگلے پیشہ سے خانگی ملازم تھا جس نے دو ماہ قبل بھی خودکشی کا اقدام کیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ پرمود ذہنی اور مالی پریشانیوں کا شکار تھا اور بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے اکثر جھگڑا کرتا تھا ۔ پرمود کی بیوی نے شوہر کے شک و شبہ کی بنیاد پر ملازمت چھوڑ دی تھی جو مہدی پٹنم کے ایک کالج میں کام کرتی تھی ۔ سابق میں ٹپہ چبوترہ پولیس نے ان دونوں میاں بیوی کی کونسلنگ کی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 12 مارچ کو پرمود گھر سے نکلا تھا اور اس نے مشتبہ طور پر حمایت ساگر میں خودکشی کرلی ۔ ع