: بیٹوں کی سیاست میں باپ پھنس گئے :

   

والد کا قتل کرنے چھوٹے بھائی اروند کی سازش
کانگریس میں شمولیت کے اندرون 24گھنٹے استعفیٰ،ڈی سنجے کا الزام
حیدرآباد ۔ 27مارچ ( سیاست نیوز) ڈی سرینواس کی کانگریس میں دوبارہ شمولیت اور ڈرامائی انداز میں اندرون 24 گھنٹے پارٹی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد ان کے بڑے بیٹے سابق میئر ڈی سنجے نے سنسنی خیز ریمارکس کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی زندگی کو میرے چھوٹے بھائی بی جے پی ایم پی ڈی اروند سے خطرہ ہے ۔ میرے والد کو دھمکاکر کانگریس سے استعفیٰ دینے کیلئے مجبور کیا گیا ۔ کل میڈیا کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت کے بعد وہ بہت خوش تھے ۔ لیکن آج میری والدہ نے مکتوب استعفیٰ جاری کیا جس پر انہیں حیرت ہے ۔یہ سب ڈی اروند کی کارستانی ہے ۔ میرے والد کی جانب کو خطرہ ہے انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔دونوں بیٹوں کے جھگڑے میں والد مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں ۔ڈی سرینواس کی اہلیہ نے مکتوب استعفیٰ جاری کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کی صحت ناساز ہے ۔ کانگریس کا کوئی بھی قائد ہمارے گھر نہ آئے ۔ دوسری طرف ڈی اروند نے اُن پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ میرے والد 2017سے ہی کانگریس میں شامل ہونا چاہتے تھے لیکن انہیں شامل نہیں کیا گیا ۔ میرے والد کے بیمار ہونے پر سونیا اور راہول گاندھی نے فون کرنا تک گوارہ نہیں کیا ۔ ن