بی ایس یدیوراپا بنے کرناٹک کے نئے چیف منسٹر‘ چوتھی مرتبہ لیاچیف منسٹر کے عہدے کا حلف

,

   

بنگلورو۔ کرناٹک اسمبلی میں ایچ ڈی کمارا سوامی کی قیادت والی کانگریس‘ جے ڈی ایس اتحادی حکومت اعتماد ووٹ کے دوران گران کے تین دن بعد بی جے پی کرناٹک پریسڈنٹ بی ایس یدایوراپا چوتھی مرتبہ چیف منسٹر کے عہدے کے لئے حلف لیا۔

حلف لینے سے قبل انہوں نے بنگلورو کی کڈی کالیشوار مندر جاکر ماتھا ٹیکا۔ اس کے بعد اپنے حامیوں کے ساتھ سیدھا راج بھون پہنچے۔اس سے قبل یدایوراپا نے جمعرات کی صبح گورنر وجو بھائی والا سے ملا کر نئی حکومت بنانے کا دعوی پیش کیا۔

اس کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج شام چھ بجے چیف منسٹر کے عہدے کے لئے وہ حلف لینے جارہے ہیں۔

گورنر سے ملاقات کے بعد یدایوراپا نے کہاکہ اپوزیشن نیتی کے ناطے ہمیں اراکین اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ضرورت نہیں ہے جس میں انہیں لیڈر منتخب کیاجائے۔

اس سے قبل بی ایس یدایوراپا نے بنگلورو میں آر ایس ایس دفتر میں جاکر اہم قائدین سے ملاقات کی تھی۔

انہوں نے میڈیاسے کہاتھا کہ وہ حکومت بنانے کے لئے پارٹی صدر امیت شاہ کی ہدایت کا انتظار کررہے ہیں