بی جے پی ایم پی ہنس راج ہنس کی پارلیمنٹ میں اردو میں دلچسپ شاعرانہ تقریر

,

   

وصل کی شب نہ چھیڑوں گا قصہء غم

یہ کسی اور دن سنا لونگا

مٹی ہیں تو پل بھر میں بکھرجائیں گے ہم لوگ

خوشبو ہیں تو ہردور کو مہکائیں گے ہم لوگ

ہم روح سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان

 کل اور کسی نام سے آجائیں گے ہم لوگ۔

جب پارلیمان کے اسپیکر اوم برلا نے بولنے کےلیے جب انکا نام پکارا تو پیچھے سے آواز ائی کہ انکا ایک خاص پروگرام رکھا جائے، تو اسپیکر نے بھی حامی بھری۔

انکی تقریر دلچسپ اور شاعرانہ انداز میں بھری تھی، پوری تقریر اردو میں کی، شروعات میں انہوں نے وزیراعظم صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ اپکو بتادیں کہ راج ہنس مشہور گلوکار ہیں اور دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

جب یہ بولنے شروع کیے تو حزب اختلاف سمیت تمام اراکین کی چہروں پر مسکراہٹ سی آگئی۔

انہوں نے کہا کہ میں پنجاب کی سرزمین میں میری پیدائش ہوئی۔ مگر آج جو پنجاب کا حال ہے، لائق بیان نہیں ہے، ایسا ہی کچھ حال وہاں کا بھی ہے جہاں سے میں چن کر ایا ہوں۔

راج ہنس دہلی کے اتر پچھمی حلقہ سے پہلی بار چن کر ائے ہیں، انہوں نے کیا خود سنیے۔

YouTube video