بی جے پی دہلی کی 70فیصد آبادی کو بے گھر کرنے کی تیاری میں:سسوڈیا

,

   

بلڈوزروں کے استعمال سے بڑے پیمانے پر وصولی کا منصوبہ ، پریس کانفرنس سے خطاب

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے جمعہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی دہلی کوتہس نہس کرکے دہلی کے 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کر رہی ہے ۔ جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں مسٹر سسودیا نے بی جے پی پر بلڈوزر سے وصولی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے دہلی میں بلڈوزر سے وصولی کا بڑا پلان بنایا ہے اور بلڈوزر سے وصولی کے لالچ میں پوری دہلی کو تباہ کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔ بی جے پی نے دہلی میں 63 لاکھ لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کی تیاری کی ہے ۔ آج بی جے پی پوری دہلی میں بلڈوزر لے کر گھوم رہی ہے کیونکہ اس نے دہلی کے 63 لاکھ لوگوں کو بے گھر کرنے کا پورا پلان بنالیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 60 لاکھ لوگ دہلی کی کچی کالونیوں اور کچی بستیوں میں بنائے گئے مکانات میں رہتے ہیں اور بی جے پی ان سب کو توڑنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ پہلے بی جے پی لیڈروں نے پیسے لے کر ان کو غیر قانونی طور پر آباد کیا پھر وہ انہیں گرا رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ اگر ڈی ڈی اے کالونی میں کسی نے بالکونی بنائی یا گھروں میں چھوٹی سی تعمیر کی تو تین لاکھ لوگوں کے گھر ٹوٹ جائیں گے ۔ بی جے پی دہلی کی 70 فیصد آبادی کے گھروں کو بلڈوز کرنے اور انہیں بے گھر کرنے کی تیاری کر رہی ہے ۔ یہ نہ صرف دہلی بلکہ پورے ملک میں سب سے بڑی تباہی ہوگی۔مسٹر سسودیا نے کہا کہ کارپوریشن میں بی جے پی کی مدت ختم ہو چکی ہے ، اس کے باوجود وہ وصولی کے لیے بلڈوزر لے کر گھوم رہی ہے ۔ عام آدمی پارٹی بی جے پی کی بلڈوزر کی اس گھٹیا سیاست کی مخالفت کرتی ہے ۔ آج بی جے پی کی وجہ سے دہلی والوں پر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے ۔ دہلی کے لوگوں کو یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور دہلی حکومت کا ہر کارکن دہلی کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چاہے انہیں جیل جانا پڑے لیکن وہ بلڈوزر روک کر دہلی کے لوگوں کو تباہی سے بچائیں گے ۔نائب وزیر اعلیٰ نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ اگر دہلی میں 63 لاکھ لوگوں کے مکانات کو تباہ کرنے کا بی جے پی کا منصوبہ اسی طرح جاری رہا تو پوری دہلی میں اتفرا تفریح مچ جائے گی، اس لیے اسے بروقت روکا جانا چاہیے ۔ انہوں نے وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ بی جے پی لیڈروں کو قائل کریں کہ وہ ایسی حرکتیں کرنا بند کریں اور ان لوگوں کا احتساب کریں جنہوں نے پیسے لے کر 17 سالوں میں یہ تعمیرات ہونے دیں۔ عام لوگوں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے سے پہلے بی جے پی کے ان لیڈروں کے گھروں پر بلڈوزر چلائے جائیں اور جب تک ان لیڈروں کے خلاف احتساب کا تعین کر کے کارروائی نہیں ہو جاتی، تب تک بلڈوزر کی یہ سیاست مکمل طور پر بند ہونی چاہیے ۔