بی جے پی رکن اسمبلی رشوت کے الزام میں گرفتار

   

بنگلورو: کرناٹک کے بی جے پی ایم ایل اے مڈل ویروپکشپا کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ اسے پولیس نے کرناٹک سوپس اینڈ ڈٹرجنٹس لمیٹڈ سے متعلق رشوت کے معاملے میں گرفتار کیا ہے، جس کا وہ چیئرمین تھا۔ اسے لوک آیکت پولیس نے بنگلور آتے ہوئے ٹمکور کے کیاتسندرا کے قریب حراست میں لیا۔چند دن قبل رکن اسمبلی کا بیٹا پرشانت مڈل 40 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور پولیس نے اسے اس کیس میں اہم ملزم بنایا تھا۔اس کے پولیس نے رکن اسمبلی کے گھر پر دھاوا کرتے ہوئے کروڑوں روپے نقدی ضبط کی تھی اور رکن اسمبلی کو بھی اس کیس میں ملزم بنایا تھا تاہم رکن اسمبلی ویروپکشپا نے گرفتار ہونے سے قبل ب پیشگی ضمانت حاصل کی تھی۔ لیکن حال ہی میں کرناٹک ہائی کورٹ کے سنگل رکنی بنچ نے اس کی پیشگی ضمانت کی درخواست کو خارج کر دیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے فوراً اسے گرفتار کر لیا۔