بی جے پی سے مقابلہ کیلئے ناراض قائدین کو عہدوں کی پیشکش

,

   

سنکرانتی کے بعد تقررات کا امکان ، بجٹ سیشن سے قبل کابینہ میں رد و بدل
حیدرآباد 14جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آر نے بی جے پی کے خلاف مضبوط محاذ کی تیاری کیلئے پارٹی کے ناراض قائدین کو منانے مساعی شروع کردی ہے۔ عہدوں سے محروم قائدین کو سنکرانتی کے بعد نامزد عہدے دیئے جانے کا امکان ہے اور اس سلسلہ میں چیف منسٹر کی مشاورت کا آغاز ہوچکا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے سینئر قائدین اور کیڈر میں سرکاری عہدوں کی عدم فراہمی کے سبب ناراضگی پائی جاتی ہے۔ چیف منسٹر نے کئی مرتبہ قائدین کو تیقن دیا کہ جلد ہی نامزد عہدے پر کئے جائیں گے لیکن وعدہ وفا نہیں ہوا ۔ بی جے پی سے ٹکراؤ کے دوران ناراض قائدین پر توجہ دینا اس لئے بھی ضروری ہوچکا ہے کیونکہ بی جے پی نے ٹی آر ایس کے ناراض قائدین کو پارٹی میں شمولیت کی ترغیب کیلئے آپریشن آکرش شروع کردیا ہے۔ حضور آباد میں ایٹالہ راجندر کی کامیابی کے بعد بی جے پی نے ٹی آر ایس کے کئی قائدین سے ربط قائم کیا۔ عہدوں سے محرومی سے مایوس قائدین بی جے پی میں شمولیت کی تیاری میں ہے ۔ اسی دوران چیف منسٹر نے بی جے پی سے مقابلہ کیلئے حکمت عملی تیار کی اور ناراض قائدین کو عہدے الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ایس سی ، ایس ٹی اور اقلیتی طبقہ کے قائدین کو پارٹی میں اہمیت دی جائے گی اور ان طبقات کے سرگرم قائدین کو نامزد عہدوں پر فائز کیا جائے گا ۔ چیف منسٹر عہدوں کو پر کرنے کی مہم کے ذریعہ 2023 ء اسمبلی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سنکرانتی کے بعد تقررات کا آغاز ہوگا۔ اس کے علاوہ مارچ میں اسمبلی کے بجٹ سیشن سے قبل کابینہ میں رد و بدل کا امکان ہے ۔ کابینہ میں گزشتہ سال مئی سے راجندر کی نشست خالی ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ چیف منسٹرس مخلوعہ وزارت کو پر کریں گے یا پھر بڑے پیمانہ پر تبدیلیا ںکی جائیں گی ۔ 17 رکنی کابینہ میں ریڈی طبقہ کے 6 ، ویلما 4 اور کما طبقہ سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر ہیں۔ اس طرح کابینہ میں اعلیٰ طبقات کا غلبہ ہے۔ بی سی طبقہ کے تین ، ایس سی ، ایس ٹی اور اقلیت سے ایک ایک وزیر کو شامل کیا گیا ہے ۔ کابینہ میں ایس سی کے مادیگا طبقہ کی نمائندگی نہیں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر قانون ساز کونسل کے بعض ارکان کو کابینہ میں شامل کرسکتے ہیں۔ ر