بی جے پی لوک سبھا انتخابات جیتنے کیلئے تمام حربے استعمال کررہی ہے : ڈاکٹر فاروق عبد اللہ 

,

   

سری نگر : نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے بی جے پی پر فرقہ وارانہ ہم ہنگی کو بگاڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات جیتنے کیلئے ہندوؤں اور مسلمانو ں کے درمیان دراڑ پیدا کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کیلئے تمام حربہ استعمال کررہی ہے ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ حالات کو کشیدہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اس میں کوئی شک نہیں ۔ بی جے پی کسی بھی قیمت پر انتخابات جیتنا چاہتی ہے ۔

اس لئے و ہ فرقہ وارارنہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کو شش کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مسئلہ کا حل اس وقت تک نہیں نکل سکتا جب ہم اس کے لئے ایک ساتھ بیٹھ کر بات چیت نہ کرلیں ۔ او ربات چیت دل سے ہونا چاہئے ۔

فعہ اے ۳۵؍ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ کشمیر کے لوگ کن سانحوں سے دوچار ہیں اس کی سمجھ سپریم کو رٹ کو ہے ۔ مجھے امید ہے کہ سمجھداری کا فیصلہ ہوگا ۔ میں صرف اتنا ہی کہہ سکتا ہوں۔ میں امید کرتا ہوں کہ عدالت عظمیٰ اس بات کو سمجھتی ہے کہ دفعہ ۳۵؍ اے کو ہٹانے سے کیا اثرات پڑ سکتے ہیں ۔