بی جے پی لیڈر کے گھر میں لکھی گئی تھی ساکشی اجیتیش کی کہانی‘ کال تفصیلات سے ہوا خلاصہ

,

   

رکن اسمبلی پپو بھرتال کے جانب سے بھگائے جانے کے بعد بلاک صدر امیدوار رہے گورو سنگھ آرمان نے بی جے پی کے دو بڑے لیڈروں کے ساتھ اجیتیش اورساکشی کی کہانی لکھی تھی۔ کال تفصیلات او رلوکیشن اور کچھ لوگوں کے بیان سے اس بات کی تصدیق بھی ہورہی ہے۔

لوگوں نے مذکورہ تینوں قائدین کو ای ساتھ بیٹھک کرتے‘ گاڑیوں سے آتے جاتے دیکھا ہے۔ اس کے علاوہ اس دوران کی ان کی کال تفصیلا ت سے بھی ان کے چہرے بے نقاب ہوگئے ہیں۔دوماہ قبل رکن اسمبلی راجیش مشرا عرف پپو بھرتال نے گورو سنگھ ارمان کو اپنے دفتر سے بھاگادیاتھا۔

اس سے قبل تک وہ رکن اسمبلی کے سب سے قریبی فرد مانا جاتاتھا۔ بلاک صدر کا الیکشن لڑنے سے لے کر رکن اسمبلی نے ہر قدم پر ارمان کا ساتھ دیا۔

بلیک مارکٹنگ کا کاروبار ہویاپھر غیر قانونی کانکنی ارمان یہ تمام کام رکن اسمبلی کے دم پر کرتاتھا۔ رکن اسمبلی کی جانب سے نکالے جانے کے بعد وہ ان سے اپنی بے عزتی کا بدلہ لینے کا موقع تلاش کررہاتھا۔

پارٹی میں ہی رکن اسمبلی سے ناراض چل رہے دو بڑے قائدین کے پاس وہ گیا۔پہلے

دوسرے طریقوں سے رکن اسمبلی پر سازش کے ذریعہ بدنام کرنے کی تیاری کی گئی مگر کام نہیں بنا تو وہ رکن اسمبلی کے عزت سے کھلواڑ کرنے کا منصوبہ بنایاگیا۔