بی جے پی کا ’خودکش دستہ‘ بی ایس یدیوراپا کو گرانے کے لئے تیار ہے۔

,

   

کلبرگی۔ کابینی عہدہ سے انکار‘ سابق میں ریاست کی جے ڈی(ایس) کانگریس اتحادی حکومت کے گرنے کی اہم وجہہ ہے‘ ایسا ہی بی ایس یدیوراپا کی حکومت بھی دیکھنے کو مل رہا ہے کیونکہ بی جے پی کے ناراض ایم ایل ایز کا حصہ 5ڈسمبر کے ضمنی الیکشن کے بعد اسمبلی اکثریت حاصل کرلینے کے بعد بھی بی ایس یدیوراپا حکومت کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کرنے کی تیاری کرچکے ہیں۔

ذرائع کا یہ دعوی ہے کہ بی جے پی کے اندر ایک ’خودکش دستہ‘ تیار کیاجارہا ہے جو ہوسکتا ہے یدیوراپا حکومت کو مضبوطی سے گرانے اور کانگریس کے مقبول لیڈرجس کا تعلق حیدرآباد اورکرناٹک علاقے سے ہے یقینی طور ملکاراجن کھڑگے کو بطور چیف منسٹر کو بنائے گا‘ جو پہلے بھی چیف منسٹر رہ چکے ہیں۔

مصروف ترین ضمنی الیکشن مہم کے اختتام کے بعد بی جے پی کے زیادہ لیڈرس آرام میں ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پارٹی کم سے کم اٹھ سیٹوں پر جیت حاصل کرے گی اور حکومت کو استحکام ملے گا۔

تاہم یہاں پر بی جے پی کے اراکین اسمبلی کا ایک گروپ جس کو ”خودکش دستہ“ کہاجاسکتا ہے کہ پارٹی کے اعلی قائدین کی جانب سے نظر انداز کئے جانے اور انحراف کے بعد نااہل قراردئے جانے والے اراکین کو وزراتی عہدوں کا وعدہ کرنے پر سخت ناراض دیکھائی دے رہا ہے۔

وہ لوگ الیکشن کے بعد کے حالات کا انتظا رکررہے ہیں جب ریاست میں بڑی سیاسی تبدیلی کی توقع کی جارہی ہے۔

حیدرآباد کرناٹک کے اراکین اسمبلی کے مطابق جو دستہ کے سرگرم رکن ہیں جس کا تعلق مختلف اضلاعوں سے مناسب وقت پر حرکت میں آنے کا فیصلہ کیاہے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ بی جے پی کے اندر ان کا مستقبل نااہل اراکین اسمبلی کے شامل ہونے کے بعد سے خطرہ میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجوزہ ’دستہ‘ میں شامل اراکین اسمبلی جو کلبرگی سے آے ہیں انہیں آزادی کے بعد سے پہلی مرتبہ کابینہ میں نمائندگی کا موقع فراہم کرنے سے انکار کیاگیاہے۔