بی جے پی کو ٹی آر ایس کی متبادل بنانے ارونا کا عزم

,

   

حیدرآباد ۔ /20 مارچ (پی ٹی آئی) کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر ڈی کے ارونا نے اپنے اس عہد کا اظہار کیا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کو ٹی آر ایس کے متبادل بنایا جائے گا ۔ گدوال کی سابق رکن اسمبلی اور طاقتور لیڈر ارونا نے منگل کو نئی دہلی میں بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’ تلنگانہ میں بی جے پی کو زیادہ سے زیادہ لوک سبھا نشستوں پر کامیاب بنانے کی کوشش کریں گے ‘ ۔ بی جے پی کے رکن قانون ساز کونسل این رامچندر راؤ نے کہا کہ ’ ان (ارونا) کی بی جے پی میں شمولیت سے یقیناً ان کی پارٹی محبوب نگر میں مستحکم ہوگی ۔ (ان کی شمولیت سے ) تلنگانہ میں کانگریس کی قابل رحم اور افسوسناک صورتحال کا اظہار ہوتا ہے ۔ تلنگانہ میں کانگریس کے آٹھ ارکان اسمبلی منحرف ہوکر ٹی آر ایس میں شامل ہوچکے ہیں ۔