بے روزگار نوجوانوں میں روزگار کیلئے شعور بیداری

   

چمپا پیٹ میں پولیس کی جانب سے جاب میلہ کا افتتاح ، ڈی سی پی سائی چیتنیہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 30 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : بے روزگار نوجوانوں کے لیے بہتر روزگار کا موقع فراہم کرنے کے لیے ساوتھ زون پولیس کی جانب سے جاب میلہ کے انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ حیدرآباد سیکوریٹی کونسل اور حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے اس جاب میلہ کا اہتمام کیا گیا ۔ چمپا پیٹ کے بھارت گارڈن میں منعقدہ جاب میلے کا افتتاح ڈپٹی کمشنر آف پولیس ساوتھ زون مسٹر سائی چیتنیہ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر ڈی سی پی ساوتھ زون نے بتایا کہ اس جاب میلہ پروگرام کے لیے طویل تیاری کی گئی تھی اور بے روزگار نوجوانوں میں شعور بیدار کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جاب میلہ میں تقریبا 1500 افراد نے شرکت کی اور 15 بڑی کمپنیوں کی جانب سے نوجوانوں کے انٹرویو لیے گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایس ایس سی تا انجینئرنگ اور پوسٹ گریجویٹ طلبہ کے لیے ان کی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے روزگار کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ۔ تعلیمی اور ٹکنیکل قابلیت کے لحاظ سے اسپاٹ انٹرویو اور آفر لیٹر بھی فراہم کئے جارہے ہیں ۔ کمیونٹی فرینڈلی پولیسنگ کے تحت اس طرح کے پروگرامس کو اہمیت دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں سے خواہش کی کہ وہ اس طرح کے جاب میلہ پروگرامس سے استفادہ حاصل کریں ۔۔ ع