تاریخی شہر حیدرآباد میں دنیا کی سب سے چھوٹی مسجد

,

   

شہر حیدرآباد ملک بھر میں اور پوری دنیا میں اپنی ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے، اور وہاں پر بہت سے تاریخی مقامات ہیں جو ہمیشہ ہزاروں سیاہوں کی آمد ورفت کا مسکن ہے۔
حیدرآباد میں دنیا کی سب سے چھوٹی مسجد ہے جس میں صرف بارہ لوگوں کے نماز پڑھنے کی گنجائش ہے، یہ مسجد چار سو سال پرانی ہے، اس مسجد کو مسجد جن کے نام سے جانا جاتا ہے، اب اس کا نام میر حضرت محمود رحمۃاللہ علیہ کہا جاتا ہے۔
مسجد صاف ستھری ہے اور نماز ادا کرنے کی بھی گنجائش ہے، مگر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسجد اونچائی پر رہنے کی وجہ سے اس مسجد میں کچھ عرصے تک نماز ادا نہیں کی جا رہی ہے۔ مگر مسجد کا کام مسجد سے متصل درگا میر محمود کے لوگ بحسن خوبی انجام دے رہے ہیں۔ اس مسجد کو ارکولیجکل سروے اف انڈیا کی طرف سے نظر انداز کیا جارہا ہے

YouTube video