تبدیلی مذہب نیا قانون ، مودی کا اگلا ہدف

,

   

سشما نے وزارت خارجہ کو عوام کی امنگوں کے مطابق بنایا:مودی
نئی دہلی ۔ /13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے مسلسل کئی سنسنی خیز فیصلے اپنی بحیثیت وزیراعظم دوسری میعاد کے دوسران کئے ہیں اور جلد ہی مزید چند ایسے ہی فیصلے توقع ہے کہ وہ کریں گے ۔ عیسائی تنظیمیں ہندوؤں کے غریب تر طبقات کو نقد رقم کی پیشکش کے ذریعہ عیسائیت اختیار کرنے پر آمادہ کررہی ہیں جس پر ہندو تنظیموں کا خیال ہے کہ عنقریب ہندو جو اس وقت ملک میں اکثریت رکھتے ہیں اپنا موقف کھوبیٹھیں گے ۔ اس کے خاتمہ کیلئے مبینہ طور پر مودی پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں انسداد تبدیلی مذہب قانون متعارف کریں گے ۔ چونکہ بی جے پی کو لوک سبھا میں اکثریت حاصل ہے اور راجیہ سبھا میں کئی علاقائی پارٹیاں اس کی تائید کررہی ہیں ۔ مودی کو یقین ہے کہ یہ بل بھی حالیہ جموں و کشمیر بلس کے مانند بلاکسی رکاوٹ کے آسانی سے منظور ہوجائے گا ۔ بی جے پی ارکان کا کہنا ہے کہ یہ مسودہ قانون تیار کیا جارہا ہے اور لوک سبھا میں امکان ہے کہ سرمائی اجلاس کے دوران پیش کیا جائے گا ۔ وزیراعظم مودی زیرقیادت این ڈی اے حکومت ذرائع کے بموجب اسے پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں منظور کروالے گی ۔ اور تبدیلی مذہب کی خبریں آنا بند ہوجائیں گی ۔ وزیراعظم مودی نے ایک کل جماعتی اجلاس میں سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی سشما نے وزارت خارجہ کو عوامی امنگوں کے مطابق بنادیا ۔