تبریز انصاری ہجوم تشددمعاملہ: 6ملزمین کی ضمانت منظور

,

   

رانچی: تبریز انصاری ہجومی تشدد میں موت کے متعلق معاملہ کی سماعت کے دوران رانچی ہائی کورٹ نے 11ملزمین میں سے 6ملزمین کی ضمانت منظور کرلی ہے۔ انڈین ایکسپریس کی اطلاع کے مطابق ملزمین نے وکیل اے کے سہنی نے کورٹ میں بحث کے دوران کہا کہ تبریز انصاری معاملہ میں ان کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں ہیں اس لئے انہیں ضمانت دی دینی چاہئے۔ وکیل کے دلائل بغور سماعت کرنے کے بعد عدالت نے 6ملزمین کو ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔

تبریز انصاری کے گھر والوں نے ان ملزمین کی ضمانت کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبریزانصاری مارپیٹ واقعہ میں سبھی ملزمین شامل تھے اس لئے کسی بھی ملزم کو ضمانت نہیں ملنی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ سرائے کیلا میں 17 جون کو تبریز انصاری پر بھیڑ نے اس وقت حملہ کر دیا تھا جب وہ اپنے رشتہ دار کے یہاں سے اپنے گھر واپس لوٹ رہا تھا۔ چوری کے شبہ میں بھیڑ نے تبریز انصاری کو کھمبے سے باندھ دیا تھا اور خوب پٹائی کی تھی۔