ترنمول کانگریس ایم پی سمترا خان کی بی جے پی میں شمولیت

   

نئی دہلی۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کو اس وقت دھکا لگا جب اس کے ممبر آف پارلیمنٹ سمترا خان نے ائندہ ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں لڑنے کی نیت سے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ سمترا خان نے امیت شاہ کے دورہ مغربی بنگال کے موقع پر ان سے ملاقات کے بعد بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ امیت شاہ نے اپنے دورہ پر وزیراعلی ممتابنرجی پر الزام لگایا تھا کہ ریاست میں جمہوریت حتم ہوچکی ہے اور صرف غنڈہ راج کا چال چلن ہے۔ 38 سالہ مسٹر خان نے بیان دیا کہ انہیں کی طرح دوسرے نوجوان بھی بی جے پی میں شامل ہوں گے کیوں کہ ان کو وزیراعظم مودی پر پوری طرح بھروسہ ہے کہ وہ ریاست میں تبدیلی لائیں گے۔ مسٹر خان نے کا تعلق یشنوپور ملحقہ لوک سبھا سے ہے۔