ترکی: تاریخی میوزیم دوبارہ مسجد صوفیا میں تبدیل، پہلی اذان دی گئی۔ 24 جولائی سے باضابطہ نمازوں کا آغاز۔ صدرترکی کا اعلان

,

   

استنبول: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے استنبول کی تاریخی عمارت صوفیا کو مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامہ پر دستخط کردئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صوفیا مسجد میں اذان دی گئی جس سے عالم میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ عمارت چھٹی صدر میں بازنطینی بادشاہ جسٹینن اول کے دور میں بنائی گئی تھی اور تقریبا ایک ہزار سال تک یہ عمارت دنیا کی سب سے بڑی گرجا گھر رہی۔ سلطنت عثمانیہ نے 1453ء میں جب اس شہر کو فتح کیا تو اس عمارت کو مسجد میں تبدیل کردیا گیا۔ تاہم بعد میں 1930 ء میں اسے ایک میوزیم میں تبدیل کریا گیا تھا۔ گذشتہ سال اردگان نے انتخابی مہم کے دوران اس تبدیلی کا وعدہ کیا تھا۔ یہ تاریخی شاہ کار عمارت مسجد میں تبدیل ہونے پر یہا ں پر لاؤڈاسپیکر کے ذریعہ سے اذان دی گئی۔ مسجد کے باہر ہجوم جمع ہوگیا اور نعرہ تکبیر بلند کررہے تھے۔

YouTube video

طیب اردگان نے ایک مقامی ٹی وی چینل پر خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 24 جولائی سے صوفیا مسجد میں نمازوں کا آغاز ہوجائے گا۔ نمازیوں کے لئے صوفیا مسجد کھول دی جائے گی۔ سلطنت عثمانیہ کے دورمیں اس عمارت کو کلیسا سے مسجد میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ کونسل آف اسٹیٹ صوفیا کو مسجد میں تبدیل کرنے کے فیصلہ کو مؤخر کیا تھا جس کی وجہ سے اس صدارتی فیصلہ کا راہ ہموار ہوئی۔ اس عمارت کو اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسکو عالمی ورثہ قرار دے چکا ہے۔ یونیسکو نے ترکی سے خواہش کی تھی کہ وہ اس کی حیثیت کو تبدیل نہ کریں۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اس عمارت کو مسجد میں تبدیل کرنے کی حمایت کرتے رہے ہیں۔