ترک صدر اردغان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام

   

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردغان پر صوبہ سیرت کے دورہ کے موقع پر حملے کا منصوبہ بنایا گیا، طیب اردغان کی سیکیورٹی پر مامور گاڑی میں بارودی مواد نصب کیا گیا۔ترک میڈیا کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نصب شدہ بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔فارنسک تفتیش کاروں نے دھماکہ خیز مواد اور سیکیورٹی کی گاڑی کو انگلیوں کے نشانات کے لیے اسکین کرلیا ہے جبکہ مجرم کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔