تلنگانہ بھر میں آئندہ دو دن بارش کی پیش قیاسی

   

شہر میں ہلکی بارش کا امکان، عوام کو گرج چمک سے بچنے کا مشورہ
حیدرآباد ۔30 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں آئندہ دو دن بارش جاری رہے گی۔ محکمہ موسمیات نے کھمم، نلگنڈہ ، سوریا پیٹ ، محبوب نگر ، ناگر کرنول ، ونپرتی، نارائن پیٹ اور گدوال اضلاع میں بیشتر مقامات پر ہلکی اور موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی ۔ محکمہ کے مطابق بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔ ریاست میں تین دن سے بارش جاری ہے اور حیدرآباد میں بھی وقفہ وقفہ سے ہلکی اور موسلادھار بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات نے عوام کو گرج چمک سے بچاؤ کیلئے احتیاط کا مشورہ دیا ۔ رنگا ریڈی ، محبوب نگر ، ونپرتی ، نلگنڈہ ، محبوب آباد ، سوریا پیٹ اور دیگر اضلاع میں آج کئی مقامات پر موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی ۔ نلگنڈہ میں سب سے زیادہ 6.7 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ گریٹر حیدرآباد حدود میں گزشتہ تین دن سے شام کے وقت بارش سے درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ دو دن تک بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہنے کی پیش قیاسی کی ۔ ر