تلنگانہ: تلنگانہ سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں اضافہ، ملازمین میں خوشی کی لہر

,

   

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ ملازمین کی سبکدوش کی حد عمر میں اضافہ کرتے ہوئے 61برس کردیا ہے۔ اس سے قبل یہ حد 58 سال تک تھی۔ یعنی اب کوئی سرکاری ملازم 61برس تک خدمت انجام دے سکتا ہے۔ اس سے پہلے 58سال کی عمر میں سبکدوش ہوجانا پڑتا تھا۔

ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی آر ایس حکومت نے حالیہ اسمبلی انتخابات کے دوران وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کی حکومت دوبارہ اقتدار پر آتی ہے تو سرکاری ملازمین کی سبکدوش کی حد میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلی کے سی آر نے تلنگانہ کی جامع ترقی کے لئے 30روزہ ایکشن پلان کا آغاز کیاہے۔ اس کے تحت ریاست کے مختلف اضلاع میں ترقی کے کام کئے جارہے ہیں۔