تلنگانہ حکومت نے لاک ڈاؤن پوری طرح ہٹالینے کاکیا فیصلہ

,

   

حیدرآباد۔ریاست میں کویڈ 19کے مثبت معاملات میں کمی کو تسلیم کرتے ہوئے ہفتے کے روز تلنگانہ حکومت نے ریا ست بھرمیں نافذ لاک ڈاؤن کو پوری طر ح برخواست کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

تمام تحدیدات اتوار 20جون سے ہٹالئے جائیں گے۔ریاست میں کویڈ19کے حالات پر جائزہ لینے کے لئے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی صدارت میں بلائی گئی ایک ایمرجنسی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیاہے۔

ریاست کے محکمہ صحت کی جانب سے پیش کردہ رپورٹس جس میں ریاست کے اندر کویڈ 19کے مثبت معاملات میں بدستور کمی کا حوالہ دیاگیاہے کہ کا مذکورہ کابینہ نے جائزہ بھی لیا۔

کابینہ کا احساس ہے کہ ریاست میں کویڈ 19کا پھیلاؤ پوری طرح قابو میں ہے۔ کابینہ نے اس تمام محکموں کے عہدیداروں کو اس با ت کی بھی ہدایت دی ک لاک ڈاؤن کے دوران نافذ تحدیدات کو پوری طرح ہٹالیاجائے۔

سرکاری طور پر جاری کردہ بیان میں کابینہ نے کہاکہ ہے کہ عام طور پر ملک بھر میں کویڈ کے حالات اور خصوص کر پڑوسی ریاستوں میں معاملات کا جائزہ لینا کے بعد یہ محسوس کیاگیاہے کہ ریاست تلنگانہ میں وباء قابو میں ہے۔

تعلیمی محکموں کو بھی انہوں نے ہدایت دی کہ تمام تعلیمی ادارے یکم جولائی سے مکمل حاضری کے ساتھ کھول دئے جائیں۔سرکاری بیان میں یہ بھی کہاگیاہے کہ ریاست کے عام لوگوں کی روزہ مرہ کے حالات اور عام زندگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے پوری طرح لاک ڈاؤن کو ہٹانے کا فیصلہ لیاگیاہے۔

کابینہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومت کا تعاون کریں۔تاہم کابینہ نے واضح کردیاہے کہ لوگ کو لاک ڈاؤن کے ہٹائے جانے کی وجہہ سے تحفظ اقدامات سے کھلواڑ نہیں کرنے دیاجائے گا۔

کویڈ 19کے خلاف جدوجہد میں کوئی خوش فہمی نہیں برتی جائے گی۔ مذکورہ کابینہ نے کہاکہ ”لوگوں کو سخت کے ساتھ کویڈ 19کی پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا جیسے ماسک پہننا‘ سماجی دوری برقرار رکھنا‘ سنیٹائزر کا استعمال کرنا ہوگا جو ضروری ہے“۔

مئی12کو پہلی مرتبہ تلنگانہ میں چار گھنٹوں کی راحت کے ساتھ لاک ڈاؤن نافذ کیاگیاتھا۔ اس میں مئی 30تک توسیع کی گئی تھی۔ مئی31سے جون9تک صبح 6سے دوپہر دوبجے تک کی راحت دی گئی تھی۔

وہیں لاک ڈاؤن میں 19جون تک توسیع کردی گئی تھی۔ اس دورا ن نرمی کے اوقات صبح6تا شام 5بجے تک تھے ایک گھنٹہ زائد لوگوں کو دفاتر سے گھر و ں تک پہنچنے کے لئے رکھا گیاتھا۔