تلنگانہ میں کورونا کے 1,771 نئے کیس ‘ 13 اموات

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں کورونا کے 1,771 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں ۔ علاوہ ازیں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13 اموات بھی ہوئیں۔ اب تک ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 3,469 ہوگئی ہے ۔ تلنگانہ میں ہفتے کی شام تک ایکٹیو کیسوں کی تعداد 22,133 رہ گئی تھی جبکہ جملہ متاثرین کی تعداد 6,02,089 ہوگئی ہے ۔ جمعہ اور ہفتے کید رمیان حکام کی جانب سے 1,20,525 ٹسٹ کئے گئے جن میں 1,380 کا نتیجہ آنا باقی ہے ۔ ہفتے کو جملہ 2,384 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔ ریاست میں صحتیابی کی شرح 95.74 فیصد بتائی گئی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میں سب سے زیادہ 177 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔میڑچل ۔ ملکاجگری سے 104 کیس نلگنڈہ سے 157 کیس اور رنگا ریڈی سے 85 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔